اردو - Surah عادیات | المكتبة الالكترونية لك ولفقيدك صدقة جارية عن المغفور لها بإذن الله جدتي قمره

,,

اللهم اجعل هذا العمل نافعاً لصاحبه يوم القيامة

ولمن ساهم وساعد بنشره

,,

Surah عادیات

اردو

Surah عادیات - Aya count 11
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا ( 1 ) عادیات - Aya 1
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا ( 2 ) عادیات - Aya 2
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا ( 3 ) عادیات - Aya 3
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا ( 4 ) عادیات - Aya 4
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا ( 5 ) عادیات - Aya 5
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ ( 6 ) عادیات - Aya 6
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ ( 7 ) عادیات - Aya 7
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ( 8 ) عادیات - Aya 8
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ ( 9 ) عادیات - Aya 9
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ ( 10 ) عادیات - Aya 10
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ ( 11 ) عادیات - Aya 11
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
Facebook Twitter Google+ Pinterest Reddit StumbleUpon Linkedin Tumblr Google Bookmarks Email

Select language